رسائی کے لنکس

امریکہ اور آسٹریلیا کا اتحاد خوش آئند ہے، صدر اوباما


امریکی صدر اور آسٹریلوی وزیراعظم فوجیوں سے خطاب کے موقع پر
امریکی صدر اور آسٹریلوی وزیراعظم فوجیوں سے خطاب کے موقع پر

امریکہ کے صدر براک اوباما نے جمعرات کو آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں ایک فوجی اڈے کا دورہ کیا جہاں 2500 امریکی فوجیوں کو جلد تعینات کیا جائے گا۔ انھوں نے اس موقع پر امریکہ اور آسٹریلیا کے اتحاد کی تعریف کی۔

اس سے قبل انھوں نے دوسری جنگ عظیم میں جاپانی بمباری سے تباہ ہونے والے امریکی بحری جہاز یو ایس ایس پیرے کی یاد میں پھول چڑھائے۔

بعد ازاں امریکی صدر مشرقی ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا روانہ ہوگئے۔

ایک روز قبل صدر اوباما نے آسٹریلوی پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ ایشیا بحرالکاہل خطے میں ترقی آنے والی صدی کی سمت کا تعین کرے گا اور یہاں امریکہ کی موجودگی ان کی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

آسٹریلیا میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا معاہدہ صدر اوباما اور آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ کے درمیان طے پایا تھا جس کے تحت دو سو سے 250 امریکی میرینز ملک کے شمالی علاقوں میں باری باری چھ ماہ کی مدت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

چین نے کہا ہے کہ یہ امریکی فوجیوں کی یہ تعیناتی درست نہیں ہے اور اس بارے میں عالمی برادری میں بات چیت کی جانی چاہیے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ معاہدے بالکل ٹھیک ہے اور خطے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی امریکی اتحادیوں اور شراکت داروں کو انسانی بحرانوں اور آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔

XS
SM
MD
LG