رسائی کے لنکس

این ایس اے کی ویب سائٹ عارضی ’خلل‘ کے بعد بحال


این ایس اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ خلل معمول کی اپڈیٹ کے دوران آیا۔ ترجمان نے ان دعوؤں کی تردید کے ویب سائٹ کو کسی ایسے حملے کا نشانہ بنایا گیا جس سے صارفین کی اس تک رسائی نا ممکن ہو گئی۔

امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ پر جمعہ کو کئی گھنٹوں تک رسائی ممکن نہیں تھی۔

این ایس اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ خلل معمول کی اپڈیٹ کے دوران آیا۔ ترجمان نے ان دعوؤں کی تردید کے ویب سائٹ کو کسی ایسے حملے کا نشانہ بنایا گیا جس سے صارفین کی اس تک رسائی ناممکن ہو گئی۔

ہیکنگ سے متعلق گروپوں نے مختصر پیغام رسانی کے معروف ذریعے ٹوئٹر پر سرکاری ویب سائٹ میں خلل کا تمسخر اُڑایا۔

این ایس اے الیکٹرانک نگرانی سے متعلق اپنے اُن وسیع آپریشنز کی وجہ سے عالمی سطح پر اضطراب کی وجہ بنی ہوئی ہے جن کی تفصیلات ایجنسی کے سابق کنٹریکٹ ملازم ایڈورڈ اسنوڈن نے وقفے وقفے افشا کی ہیں۔

پرائیویسی سے متعلق سرگرم گروپوں کا ’’اسٹاپ واچنگ اَس‘‘ نامی اتحاد ہفتہ کو واشنگٹن میں ایک ریلی کا انعقاد بھی کر رہا ہے جس میں نگرانی کے اس عمل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG