رسائی کے لنکس

شمالی کوریا میں تیسرا امریکی شہری زیر حراست: رپورٹ


شمالی کوریا کا پرچم (فائل فوٹو)
شمالی کوریا کا پرچم (فائل فوٹو)

شمالی کوریا نے ایک اور امریکی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

جنوبی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی 'یونہاپ' کی رپورٹ کے مطابق کورین نژاد امریکی شخص کو جمعہ کو پیانگ یانگ کے انٹرنیشل ائیرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ملک چھوڑنے کی تیاری کر رہا تھا۔

اس شخص کی شناخت 'کم' کے مختصر نام سے کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہ تقریباً ایک ماہ تک شمالی کوریا میں امدادی کارروائیوں کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے وہاں موجود تھا۔

تاہم فوری طور یہ واضح نہیں کہ انہیں کیوں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد شمالی کوریا میں حراست میں لیے جانے والے امریکی شہریوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ماضی میں حراست میں لیے گئے امریکی شہریوں کو واشنگٹن کے ساتھ سودے بازی کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG