رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے جوہری تجربے، امریکہ کو بات چیت پر آمادہ کرنے کا حربہ؟

سیول میں ٹیلی وژن پر شمالی کوریا کے چھٹے جوہری تجربے پر رپورٹس۔ 3 ستمبر 2017
سیول میں ٹیلی وژن پر شمالی کوریا کے چھٹے جوہری تجربے پر رپورٹس۔ 3 ستمبر 2017

تجزیہ کار اتفاق کرتے ہیں کہ مسئلے کے حل کے لئے ضروری ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ رابطہ کاری  کی جائے کیونکہ تعزیرات  عائد کرنے  سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔

شمالی کوریا کے تازہ ترین جوہری تجربے کے بارے میں تجزیہ کاروں نے پروگرام ، جہاں رنگ، میں میزبان بہجت جیلانی سے بات کی۔

ممتاز جوہری سائنسدان ثمر مبارک مند نے ہائیڈروجن بم کی تباہ کن طاقت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں شمالی کوریا یہ تجربات اس لئے کر رہا ہے کہ عالمی برادری اس کو جوہری طاقت کے طور پر قبول کرتے ہوئے اپنی صف میں شامل کریں ۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں شمالی کوریا کے یہ تجربات امریکہ کو اس بات پر آمادہ کرنے کے لئے ہیں کہ وہ اس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے۔

عارف انصار نے امریکہ کی طرف سے طاقت کے استعمال کے امکان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے سخت بیان سامنے آئے ہیں لیکن ان کے خیال میں چین کی مدد سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جائیگی کیونکہ طاقت کا استعمال رد عمل کے ایک سلسلے کو شروع کر سکتا ہے۔

تجزیہ کار اتفاق کرتے ہیں کہ مسئلے کے حل کے لئے ضروری ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ رابطہ کاری کی جائے کیونکہ تعزیرات عائد کرنے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔

مزید تفصیلات کے لیے ذیل کے لنک پر کلک کریں۔

شمالی کوریا اپنے جوہری تجرے سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:59 0:00

XS
SM
MD
LG