رسائی کے لنکس

پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں: آفتاب میرانی


پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں: آفتاب میرانی
پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں: آفتاب میرانی

کینیڈا کے جمہوری نظام کے تمام پہلوؤں کا بغور مطالعہ کرنے کی غرض سے پاکستان کا ایک آٹھ رکنی پارلیمانی وفد اِن دِنوں کینیڈا کے سرکاری دورے پر ہے۔ وفد کے سینئر رُکن اور سابق وزیرِ دفاع آفتاب شعبان میرانی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اُنھوں نے اِس امید کا اظہار کیاکہ مضبوط جمہوری نظام سے پاکستان ترقی کر سکے گا۔

اِس سوال کے جواب میں آفتاب شعبان میرانی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم پر پاکستان کی سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے انتہائی مثبت انداز میں ردِ عمل ظاہر کیا ہے اور اب یہ مسئلہ واپس پارلیمنٹ میں آگیا ہے جہاں اِس پر مزید غوروخوض کیا جائے گا۔

اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے اداروں میں کوئی تصادم نہیں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور اُن کے رہنما ملک میں جمہوریت کی بقا اور جمہوری نظام کو مضبوط کرنا چاہتی ہیں۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ وہ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ رہ چکے ہیں اپنے تجربے کی روشنی میں وہ کراچی کے حالات کو کس طرح دیکھتے ہیں، تو آفتاب میرانی نے کہا کہ اُنھیں پوری امید ہے کہ وہاں حالات بہتر ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG