رسائی کے لنکس

نائجیریا: دو کلیساؤں کو نشانہ بنایا گیا، تین افراد ہلاک


یہ حملے ملک کے شورش زدہ شمال مشرقی علاقے اور وسطی نائجیریا کے عرف عام ’مڈل بیلٹ‘ علاقے میں واقع ہوئے۔ مڈل بیلٹ شمال کی زیادہ تر مسلمان آبادی اور جنوب کی اکثریتی عیسائی آبادی کو منقسم کرتا ہے

نائیجریا کے حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والے ایک واقع میں مسلح افراد اور ایک خودکش بمبار نے عیسیائیوں کی دو عبادتگاہوں کو ہدف بنایا، جِس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کم از کم 41زخمی ہوگئے۔

یہ حملے ملک کے شورش زدہ شمال مشرقی علاقے اور وسطی نائجیریا کے عرف عام ’مڈل بیلٹ‘ علاقے میں واقع ہوئے۔ مڈل بیلٹ شمال کی زیادہ تر مسلمان آبادی اور جنوب کی اکثریتی عیسائی آباد کی منقسم کرتا ہے۔

پہلا حملہ جوز کے وسطی شہر میں ہوا جہاں ایک خود کش بمبار نے ایک کلیسا کے باہر اپنی کار کو دھماکے سے اُڑا دیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ إِس واقع میں دو افراد ہلاک اور 41زخمی ہوئے۔ بدلہ لینے کی کوشش میں، عیسائی نوجوانوں نے مقامی مسلمانوں کو زدو کوب کیا۔

دوسرا حملہ بیو نامی شہر میں ہوا، جو شمال مشرقی ریاست بورنو میں واقع ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے اس وقت حملہ کیا جب کلیسا میں دعائیہ عبادت جاری تھی، جس واقع میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا۔

فوری طور پر کسی نے اِن واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اِسی نوعیت کے حملوں میں سخت گیر اسلامی گروپ، بوکو حرم ملوث رہا ہے، جس میں بیسیوں افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر تعداد شمال کے علاقے کے باشندوں کی بتائی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG