رسائی کے لنکس

نائجیریا ایبولا سے پاک ملک قرار


عالمی ادارہ صحت کی سربراہ
عالمی ادارہ صحت کی سربراہ

نائجیریا کے صدر، گُڈلَک جوناتھن نے پیر کے دِن ایک بیان جاری کیا جس میں نائجیریا کے اُن باشندوں کو سراہا جِن کی مدد سے اِس بیماری پر قابو پایا گیا

عالمی ادارہٴ صحت کا کہنا ہے کہ 42 دِن گزرنے کے بعد بھی ایبولا کا کوئی نیا کیس سامنے نہ آنے پر، ادارے نے نائجیریا کو ایبولا سے پاک ملک قرار دے دیا ہے۔

ادارے کے نمائندے، رُئی گاما نے پیر کے روز بتایا کہ یہ معاملہ ’کامیابی کی ایک شاندار کہانی‘ کا درجہ رکھتا ہے۔

نائجیریا کے صدر، گُڈلَک جوناتھن نے پیر کے دِن ایک بیان جاری کیا جس میں نائجیریا کے اُن باشندوں کو سراہا جِن کی مدد سے اِس بیماری پر قابو پایا گیا۔

اُنھوں نے یہ ہدایات بھی دیں کہ نائجیریا میں ایبولا کے خلاف لیے گئے اقدامات نافذ العمل رہیں گے، جن میں ملک میں داخل ہونے والوں کے صحت کی اسکریننگ بھی شامل ہے۔

نائجیریا کے وزیر صحت، اونی بوکی چَکوو نے ملک کو حاصل ہونے والی کامیابی کو ملک کی مضبوط قیادت اور رابطے کا نتیجہ قرار دیا۔

XS
SM
MD
LG