رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ: جہاز سے رسنے والے تیل کی صفائی کا آغاز


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

نیوزی لینڈ کے نارتھ آئی لینڈ کے قریب ایک مال بردار جہاز سے رسنے والے تیل کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ ٹیمیں سطح سمندر پر موجود تیل صاف کر رہی ہیں، جب کہ 47 ہزار ٹن وزنی جہاز سے ایندھن نکالنے کا نازک عمل سر انجام دینے کے لیے کارکن بھی اتوار کو متاثرہ مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان کی اولین ترجیح جہاز سے ایندھن نکالنا ہے کیوں کہ کسی بھی وقت موسم کی خرابی کے باعث اس عمل مزید مشکل ہو سکتا ہے۔

لائبیریا میں اندراج شدہ جہاز ’رینا‘ جس پر 1,700 ٹن ایندھن موجود ہے، بدھ کو نیوزی لینڈ کے ٹورنگا ساحل کے قریب سمندر میں چٹانی ابھار سے ٹکرا گیا تھا۔ اس حادثے میں عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے لیکن جہاز کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

جہاز سے رسنے والے تیل کی وجہ سے ’خلیج پلینٹی‘ میں ڈالفن، وہیل، سیلز اور دیگر آبی حیات متاثر ہو سکتی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے حکام نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مزید ہدایات موصول ہونے تک متاثرہ علاقے سے حاصل کی گئی سی فوڈ سے پرہیز کریں۔

وزیر اعظم جان کی اتوار کو متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG