رسائی کے لنکس

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول جاری


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2022 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے خواتین کے ایک روزہ عالمی کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

4 مارچ سے 3 اپریل تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں 31 میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ چار مارچ کو میزبان نیوزی لینڈ اور آئندہ سال ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ کی ٹاپ تین ٹیموں میں سے ایک کے خلاف کھیلے گا۔

پانچ مارچ کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں جب کہ دیگر تین ٹیموں کا انتخاب آئندہ سال 26 جون سے 10 جولائی تک سری لنکا میں شیڈول کوالیفائنگ میچز کے بعد ہو گا۔

ورلڈ کپ فارمیٹ کے تحت تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی جب کہ پوائنٹس ٹیبل میں چار سرِفہرست ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

مرینہ اقبال،پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹ کمینٹیٹر
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:20 0:00

پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو ویلنگٹن میں جب کہ دوسرا سیمی فائنل 31 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ فائنل تین اپریل کو ہو گا۔

سیمی فائنل اور فائنل میچز کے لیے ایک روز اضافی رکھا گیا ہے۔

آکلینڈ میں بھارت کا مقابلہ 19 مارچ کو آسٹریلیا سے ہوگا جب کہ اگلے روز نیوزی لینڈ کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ یہ میچز براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

ورلڈ کپ 2021 میں ہونا تھا تاہم کرونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG