رسائی کے لنکس

نیپال: مسافر طیارہ دوران پرواز لاپتا


نیپال: مسافر طیارہ دوران پرواز لاپتا
نیپال: مسافر طیارہ دوران پرواز لاپتا

کینیڈا ساخت کا طیارہ جس پر19 مسافراور عملے کے تین ارکان موجود تھے، ایک چھوٹے ایئرپورٹ لامداندا سے کھٹمنڈو جاتے ہوئے اپنی پرواز کے کچھ ہی دیر بعد لاپتا ہوگیا۔

نیپال کا ایک چھوٹا مسافرطیارہ، جس پر 22 افراد سوار تھے، ملک کے مشرقی پہاڑی سلسلے پر پرواز کے دوران لاپتا ہوگیا ہے۔

کینیڈا ساخت کا یہ طیارہ جس پر19 مسافراور عملے کے تین ارکان موجود تھے، ایک چھوٹے ایئرپورٹ لامداندا سے کھٹمنڈو جاتے ہوئے اپنی پرواز کے کچھ ہی دیر بعد لاپتا ہوگیا۔

مسافر طیارہ مقامی فضائی کمپنی تارا ایئر کی ملکیت تھا۔

یہ علاقہ دارالحکومت کھٹمنڈو سے مشرق میں تقریباً 320 کلومیٹر کے فاصلے پرہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی نےہوابازی کے حکام کے حوالے سے کہاہے کہ لامداندا سے پرواز کے تقریباً دس منٹ بعد طیارے کا رابطہ ٹریفک کنٹرول سے ٹوٹ گیاتھا۔

طیارے کی تلاش اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نیپال میں وقتافوقتا طیاروں کو حادثے پیش آتے۔ اس سال اگست میں خراب موسم کے باعث ایورسٹ کے علاقے میں ایک طیارے کے حادثے میں 14 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ پچھلے مہینے ماؤنٹ ایورسٹ پر پھنسے ہوئے دو کوہ پیماؤں کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیاتھا۔

XS
SM
MD
LG