رسائی کے لنکس

نوازشریف کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست منظور


نواز شریف اسلام آباد سے لاہور کے سفر کے دروان اپنے کنٹینر سے اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔
نواز شریف اسلام آباد سے لاہور کے سفر کے دروان اپنے کنٹینر سے اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

عدالت کیس کی سماعت یکم اکتوبر کو کرے گی۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے 25 اگست کو لاهور میں تقریر کے دوران توہین عدالت کی۔

درخواست گزار کے مطابق نواز شریف نے عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین کے مترادف ہے۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ آئین کسی کو عدالتی احکامات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا، ساتھ ہی مخدوم نیاز نے عدالت سے استدعا کی کہ اس سارے معاملے میں چیئرمین پیمرا کی خاموشی پر پیمرا کو احکامات جاری کئے جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی، جس کی باقاعدہ سماعت یکم اکتوبر کو ہو گی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد لاهور سفر کے دوران ان کی تقارير پر اپوزیشن کی طرف سے شديد اعتراض کیا گیا اور ان کی تقارير کو توہین آمیز قرار دیا گیا۔

، نواز شریف کے خلاف نظرثانی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران بھی سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید نے کہا تھا کہ آُپ ہم پر اعتماد کریں، سڑکوں پر نہیں۔

XS
SM
MD
LG