رسائی کے لنکس

بھارتی نژاد امریکی مائیکر و سافٹ کے سربراہ مقرر


سیتا نادیلا ’مائیکروسوفٹ‘ کی تاریخ کے تیسرے ’سی اِی او‘ ہوں گے اُن سے سے قبل کمپنی کے بانی بل گیٹس اور اسٹیو بالمر اِسی عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

مائیکرو سافٹ نے ایک بھارتی نژاد امریکی ستیا نادیلا کو ’چیف ایگزیکٹو افسر‘ مقرر کیا ہے۔

نادیلا ’مائیکروسوفٹ‘ کی تاریخ کے تیسرے ’سی اِی او‘ ہوں گے، جِن سے قبل کمپنی کے بانی، بِل گیٹس اور اسٹیو بالمر، اِسی عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ اُنھوں نے گزشتہ اگست میں ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اِس سے قبل ستیا سافٹ ویئر کی ترسیل اور انٹرنیٹ سے متعلق خدمات کے شعبہ جات کے ’منتظم‘ رہ چکے ہیں۔

’مائیکروسوفٹ‘ نے اس بات کا بھی اعلان کیا تھا کہ گیٹس ادارے کے چیئرمین کا عہدہ بھی چھوڑ رہے ہیں، جب کہ وہ اب ’ٹیکنالوجی ایڈوائزر‘ کے نئے عہدے کے فرائض سنبھالیں گے۔

جان تھوسن کمپنی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔


نادیلا حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔ امریکہ آنے سے قبل اُنھوں نے یونیورسٹی آف وسکانسن- مِل واکی سے ’کمپیوٹر سائنس‘ کی ڈگری حاصل کی۔ جب کہ یونیورسٹی آف شکاگو سے ’ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن‘ کی ڈگر ی حاصل کی۔
XS
SM
MD
LG