رسائی کے لنکس

فیس بک: 38 ہزار صارفین کے بارے میں معلومات طلب کی گئی


مائکروسافٹ اور گوگل نے بھی اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ حکومتوں نے کب کب اُن کے صارفین کے بارے میں معلومات کا تقاضا کیا: رپورٹ

سماجی رابطے کی بڑی ویب سائٹ، ’فیس بک‘ کا کہنا ہے کہ اس سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 70 سے زائد ملکوں میں حکومتی ایجنٹس نے فیس بک استعمال کرنے والے ہزاروں افراد کے بارے میں معلومات طلب کی۔

منگل کو فیس بک کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قانون کا نفاذ کرنے والے اداروں نے تقریباً 38000صارفین کے بارے میں معلومات مانگی، جِن کی نصف تعداد ایسے افراد کی ہے جن کے بارے میں امریکی حکام نے ڈیٹا طلب کیا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ ادارے کی تیار کردہ رپورٹ میں پہلی جنوری سے 30جون تک کی مدت کا احاطہ کیا گیا ہے جس دوران جن حکومتوں نے ایسی درخواست کی اُنھیں شامل کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس، مثلاً فیس بک اور ٹوئٹر سرگرم کارکنوں کے لیے منظم ہونے کا پلیٹ فارم بن سکتی ہیں، جس کے باعث حکومتیں اُنھیں ہدف بناتی رہتی ہیں۔ اِس سال کےاوائل میں حکومت مخالف بڑے اجتماعات کے تناظر میں، ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے سماجی میڈیا کو ’معاشرے کی بدترین لعنت‘ قرار دیا۔

مائکروسافٹ اور گوگل نے بھی اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ حکومتوں کی طرف سے کب کب اُن کے صارفین کے بارے میں معلومات کا تقاضا کیا۔
XS
SM
MD
LG