رسائی کے لنکس

وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے شیڈول کا اعلان


قومی اسمبلی (فائل فوٹو)
قومی اسمبلی (فائل فوٹو)

پاکستان کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے اُمید واروں کو جمعرات دن دو بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔

اسلام آباد میں بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری ہونے والے الیکشن شیڈول کے مطابق 22 جون کو شام ساڑھے پانچ بجے صدر آصف علی زرداری نے پارلیمان کے ایوان زیریں یا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔

’’اسپیکر (فہیمدہ مرزا) اُمیدواروں یا اُن کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اُسی روز سہ پہر تین بجے کریں گی۔‘‘

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو عدالت عظمٰی نے ایک روز قبل پارلیمان کی رکنیت اور وزارت عظمٰی کے عہدے سے یہ کہہ کر نااہل قرار دے دیا تھا کہ انھیں توہین عدالت کے جرم میں سزا ہو چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG