رسائی کے لنکس

آنگ سان سوچی کی جدوجہد پہ فلم بنانے کا اعلان


آنگ سان سوچی کی جدوجہد پہ فلم بنانے کا اعلان
آنگ سان سوچی کی جدوجہد پہ فلم بنانے کا اعلان

برما کی معروف اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی کے ایک قریبی مشیر کا کہنا ہے کہ برما میں جمہوریت کی بحالی کیلیے جدوجہد کرنے والی خاتون رہنما کی شخصیت اور کردار پر ایک اہم فلم کی تیاری زیرِ غور ہے۔

آنگ سان سوچی کے وکیل نیان ون نے منگل کے روز صحافیوں کو بتایا کہ معروف ملائیشیائی فنکارہ مشیل یو مجوزہ فلم میں سوچی کا کردار ادا کرینگی۔

نیان ون کے مطابق جیمز بونڈ سیریز کی معروف فلم "ٹومارو نیور ڈائیز" میں چینی جاسوس کا کردار اداکرکے شہرت حاصل کرنے والی مشیل یوہ نے جمہوری جدوجہد کیلیے مشہور رہنما کے کردار کی ادائیگی کیلیے خود کو تیار کرنے کی غرض سے رواں ہفتے آنگ سان سوچی سے طویل ملاقات کی ہے۔

مشیل یوہ نے 2000 میں آنگ لی کی چار اکیڈمی ایوارڈز حاصل کرنے والی مشہور فلم "کروچنگ ٹائگر، ہِڈن ڈریگن" میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

صحافیوں سے گفتگو میں آنگ سان سوچی کے وکیل کا کہنا تھا کہ فلم کی تیاری جلد شروع کردی جائے گی تاہم وہ اس حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے۔

امن کی نوبیل انعام یافتہ خاتون سیاستدان اور برما میں جمہوری جدوجہد کی علامت سمجھی جانے والی آنگ سان سوچی گزشتہ سات سال سے اپنی رہائش گا ہ پر نظربند تھیں۔تاہم گزشتہ ماہ برما کی فوجی جنتا کی جانب سے ملک میں بیس برس بعد عام انتخابات کرائے گئے تھے جس کے چند دن بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG