رسائی کے لنکس

نیٹ فلکس پر 2019 کی مقبول ترین فلمیں


فلم 'مرڈر مسٹری' اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر 2019 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم قرار پائی ہے۔

اسٹریمنگ کمپنی نے سال 2019 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں اور ڈراموں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پہلے نمبر پر جینیفر اینسٹن اور ایڈم سینڈلر کی کامیڈی مسٹری ' مرڈر مسٹری ' پہلے نمبر پر آئی ہے۔

سائنس فکشن سیریز 'اسٹرینجر تھنگز 3' مقبول ترین فلموں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہی جب کہ تیسرے نمبر پر 6 انڈرگراؤنڈ، چوتھے پر اینی میٹڈ فلم 'انکریڈیبلزٹو' اور مارٹین اسکورسز کی گینگسٹر فلم 'دی آئرش مین' پانچویں نمبر پر رہیں۔

چھٹے نمبر پر 'دی وچر'، ساتویں پر 'ٹریل فرنٹیئر'، آٹھویں پر 'ایکسٹریملی وکڈ شوکنگ ایول اند وائل'، نویں نمبر پر 'دی امبریلا اکیڈمی' اور دسویں نمبر پر 'دی ہائی وی مین' رہی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مقبولیت کا فیصلہ ان فلموں کی ریلیز کے پہلے 28دنوں کے دوران انہیں دیکھنے والوں کی تعداد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق حیران کن طور پر نیت فلکس کی معروف برطانوی رائل سیریز ' دی کراؤن' ٹاپ فلموں میں آنے میں ناکام رہی۔ نیت فلکس نے اس ایوارڈ یافتہ سیریز کا تیسرے سیزن نومبر میں جاری کیا گیا تھا لیکن کمپنی نے اس کے دیکھنے والوں کی تعداد سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

دنیا بھر میں نیٹ فلیکس کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ 80 لاکھ سے زائد ہے۔

کمپنی صرف منتخب پروگراموں یا فلموں کے ناظرین کے اعداد و شمار کو یکجا کرتی ہے اور کسی تیسرے فریق کے ذریعہ ان نمبروں کی تصدیق نہیں ہوتی۔

نیٹ فلکس کے ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ وہ ہالی ووڈ پروڈیوسرز اور فنکاروں کو مطمئن کرنے کے لئے سامعین کے اعداد و شمار مزید شفاف بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

نیٹ فلیکس اسٹریمنگ کمپنی کو نئے مقابلے کا سامنا ہے، خاص طور پروالٹ ڈزنی کی طرف سے جو اپنی فلموں کو نیٹ فلیکس سے ہٹا رہا ہے ڈزنی اسٹریمنگ سروس پر دکھارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG