وادیٴ ہنزہ میں ایک بہت قدیم گھر ہے۔ اس گھر کے نگہبان دیدار کریم دیوان اور ان کی اہلیہ حسینہ جبین کو یہ گھر اپنے آباؤ اجداد سے ورثے میں ملا تھا۔ اسے 'اولڈ ہاؤس گلمت' کہا جاتا ہے۔ اس گھر کے رکھوالوں کا دعویٰ ہے کہ یہ صدیوں پرانا گھر ہے۔ اس کے دروازے چھوٹے قد کے حساب سے بنائے گئے تھے۔ اس کی وجہ گھر کی تعظیم کو قرار دیا جاتا ہے۔
وادیٴ ہنزہ: گلمت گوجال کا صدیوں پرانا تاریخی گھر

9
گلمت میں پاکستان کا قومی جانور مارخور بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ شکار کیے گئے مار خور کے سینگ بطور 'ٹرافی' گھروں میں آویزاں کیے جاتے ہیں۔ اس گھر میں بھی پرانے زمانے کے سینگ دیوار پر لگائے گئے ہیں۔

10
گھر کی بناوٹ اور آرائش سے اس کے قدیم ہونے کی واضح جھلک نظر آتی ہے۔