دنیا کے کئی ممالک میں پیغمبرِ اسلام کے یومِ ولادت پر جلوس نکالے گئے جب کہ دیگر مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان جلوسوں میں شریک علما نے پیغبرِ اسلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور عقیدت کا اظہار کیا۔ دیکھیے یہ پکچر گیلری۔۔
دنیا کے کئی ممالک میں پیغمبرِ اسلام کے یومِ ولادت کی تقریبات

1
عراق میں کردستان میں ایک عمارت پر پیغمبرِ اسلام کے نام کا بڑا پوسٹر آویزاں کیا گیا۔

2
شام کے دارالحکومت دمشق میں پیغمبرِ اسلام کے یومِ ولادت پر بچوں میں خصوصی مٹھائی تقسیم کی گئی۔

3
عراق میں دھوک شہر کے مرکزی علاقے میں خصوصی اجتماع منقعد کیا گیا۔

4
یمن میں بھی اس دن کو اہتمام سے منایا گیا۔ حکومت سے بغاوت کرنے والے حوثیوں نے دارالحکومت صنعا میں جلوس بھی نکالے۔