پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع کٹاس راج کا علاقہ ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں نہ صرف صدیوں پرانے مندر ہیں بلکہ ایک ایسا تالاب بھی ہے جس کی تاریخ ہزاروں برس پرانی ہے۔ یہاں مندر کے علاوہ حویلی، بارہ دری بھی موجود ہے۔ کٹاس راج کو دیکھنے کے لیے عموماً اس موسم میں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔
کٹاس راج کے مندر اور ان سے جڑی روایات

1
پنجاب کے ضلع چکوال کے علاقے چواسیدن شاہ میں کٹاس راج میں کئی مندروں کے آثار اور ایک تالاب بھی ہے۔

2
تاریخ دانوں کے مطابق کٹاس راج کے مندروں کی تاریخ دو ہزار برس سے بھی پرانی ہے۔

3
یہاں ایک تالاب بھی ہے جس کے بارے میں ہندو مت میں یہ روایت عام ہے کہ یہ ہندو دیوتا شیو کے آنسو سے بنا جو اپنی بیوی کے انتقال پر روئے تو ایک آنسو یہاں گرا جس سے تالاب بن گیا۔

4
اس تالاب کے پانی کو ہندو مقدس سمجھتے ہیں۔