رسائی کے لنکس

میتھالی سب سے زیادہ رنز بنانے والی کرکٹر بن گئیں


میتھالی راج نے بدھ کو آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیلی اور یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

بھارت کی میتھالی راج ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی خاتون کرکٹر بن گئیں۔

میتھالی راج بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیں اور اب تک 6028رنز بنا چکی ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کی شارلیٹ ایڈورڈز کو 5992رنز کے ساتھ یہ اعزاز حاصل تھا۔

بھارتی خاتون کرکٹر نے بدھ کو آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیلی اور یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

تاہم، میتھالی کی یہ اننگز ٹیم کے کسی کام نہ آسکی ۔ ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میتھالی راج نے 183 ون ڈے میچز میں 51اعشاریہ52 کی اوسط سے 6028 رنز بنائے ہیں جس میں 5 سنچریاں اور 49 نصف سنچری شامل ہیں۔

ٹیسٹ کیریئر میں وہ ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں بنا چکی ہیں، جبکہ ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 214 رنزہے جو خواتین ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔

2006 میں میتھالی کی کپتانی میں بھارت نے انگلینڈ کو اُسی کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی ۔

اسی سال میتھالی کی کپتانی میں بھارت نے ایشیاء کپ بھی جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG