رسائی کے لنکس

مائیکرو سافٹ نے پانچ برس بعد نیا آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 11‘ لانچ کر دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے پانچ برس بعد جمعرات کو اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 11‘ لانچ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز لانچ کی جانے والی ’ونڈوز 11‘ رواں برس کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔

ونڈوز 11 کی خاص بات یہ ہو گی کہ اس میں نیا ایپ اسٹور ہے جس کے تحت صارفین اپنے ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ پر اینڈرائیڈ موبائل ایپلی کیشن سے مستفید ہو سکیں گے۔

ونڈوز 11 کے نئے ایپ اسٹور پر سافٹ ویئر بنانے والوں کو مائیکرو سافٹ کو کمیشن دینا نہیں پڑے گا۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے یہ اقدام ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ’والڈ گارڈن‘ اپروچ کی روشنی میں سامنے آیا ہے جس کے تحت کمپنی سافٹ ویئر بنانے والوں سے 30 فی صد تک کمیشن حاصل کرتی ہے۔

ونڈوز 11 کی لانچ کے لیے انعقاد کیے جانے والے ایونٹ کے دوران مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ساتیا نڈیلا کا کہنا تھا کہ ’ونڈوز ہمیشہ تخلیق کاروں کی خود مختاری کا مطالبہ کرتی ہے۔‘

مائیکرو سافٹ کی ونڈوز میں شامل نئے ٹولز کے تحت تخلیق کاروں کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ونڈوز 11 میں مقامی خبر رساں اداروں کو بھی براہِ راست شامل کیا گیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے نئے آپیریٹنگ سسٹم میں ویڈیو کالنگ سافٹ ویئر ’ٹیمز‘ کو بھی ضم کر لیا گیا ہے جو اب صارفین کو اپنے ڈیسک ٹاپ کے ٹاسک بار میں نظر آئے گا۔

نئی ونڈوز کا ایک دلچسپ فیچر یہ ہو گا کہ یہ صارفین کے متعدد مانیٹرز پر کام کرنے کو بھی سپورٹ کرے گا۔

ونڈوز 11 میں گیمز کے شوقین افراد کے لیے بھی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

نئی ونڈوز میں گیمز کے شوقین افراد کا تجربہ بہتر کرنے کے لیے اس میں ایکس باکس ایپلی کیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

امریکہ میں کرپٹو کرنسی کے لیے کیا کچھ ہو رہا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:34 0:00


انٹرنیشنل ڈینا کارپوریشن (آئی ڈی سی) کے مطابق 2020 میں وبا کے باعث آن لائن تدریسی عمل کے رجحان میں اضافے کے سبب صارفین کا جھکاؤ سستی ڈیوائسز کی خریداری جیسے کروم بک، کی طرف تھا جس کی وجہ سے مائیکرو سافٹ کے شیئرز میں گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔

آئی ڈی سی کے مطابق اب بھی مائیکروسافٹ کا 80 فی صد سے زائد مارکیٹ شیئر برقرار ہے۔

رائٹرز کے مطابق دنیا بھر میں ونڈوز کے صارفین کی تعداد ایک ارب تیس کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

XS
SM
MD
LG