رسائی کے لنکس

فیس بک پاڈکاسٹ اور لائیو آڈیو سروس شروع کر رہا ہے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کلب ہاؤس اور ٹویٹر کے بعد فیس بک بھی آڈیو سوشل ریس میں شامل ہوچکا ہے۔ فیس بک صارفین کو اپنے پلیٹ فارم پر مصروف رکھنے اور ابھرتے ہوئے حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پیر 21 جون سے پاڈ کاسٹ اور براہ راست آڈیو اسٹریمز کا آغاز کر رہا ہے۔ فی الحال یہ فیچر صرف امریکہ میں صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔

فیس بک اس وقت صرف امریکہ میں عوامی شخصیات اور فیس بک کے کچھ گروپس کو یہ براہ راست آڈیو پلٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت دے گا ، تاہم ، iOS اور اینڈرائڈ کے صارفین ان آڈیورومز میں سننے والے کی حیثیت سے حصہ لے سکتے ہیں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس والے عوامی شخصیات کو براہ راست آڈیو رومز شروع کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔ جب کہ یہ اکاؤنٹ ہولڈرز دوسروں کو مہمان کی حیثیت سے بولنے کے لئے مدعو کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں فیس بک مختلف موسیقاروں ، صحافیوں اور ایتھلیٹوں سمیت عوامی شخصیات کے ساتھ شراکت کررہی ہے۔

اس کے علاوہ ، براہ راست آڈیو روم کے میزبان اپنی گفتگو کے دوران فنڈ جمع کرنے والے اداروں کا انتخاب بھی کرسکیں گے ، سامعین اور مقررین لائیو چندہ دے سکیں گے۔

فیس بک کے دنیا میں سب سے زیادہ صارفین ہیں۔
فیس بک کے دنیا میں سب سے زیادہ صارفین ہیں۔

اس کے علاوہ ، براہ راست آڈیو روم کے میزبان اپنی گفتگو کے دوران فنڈ جمع کرنے والے اداروں کا انتخاب بھی کرسکیں گے ، سامعین اور مقررین لائیو چندہ دے سکیں گے۔

فیس بک کا یہ فیچر دیکھنے میں بظاہر کلب ہاؤس اور ٹویٹر اسپیسز سے ملتا جلتا ہے ، جس میں اوپر میزبانوں کی پروفائل تصاویر ہیں اور پھر سامعین اس کے نیچے نظر ٓاتے ہیں۔ ایک آڈیوروم 50 مقررین تک محدود ہو گا ، جب کہ سننے والوں کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے گزشتہ ہفتے اپنے فیس بک پیج پر اپنا براہ راست آڈیو روم بنایا تھا۔ مارک زکر برگ ماضی میں ٓاڈیو اسٹریمنگ ایپ کلب ہاؤس میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔

کیا فیس بک کے غلط استعمال پر سزا ملنی چاہیے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:51 0:00

میسجنگ پلیٹ فارم ڈسکارڈ نے بھی اپنی براہ راست آڈیو پلیٹ فارم شروع کردیا ہے۔ اس کے علاوہ اسپاٹائف نے گزشتہ بدھ کو اپنا آڈیو ورژن، "گرین روم" شروع کیا۔ سلیک، مائیکروسافٹ کارپوریشن، لنکڈ ان اور ریڈٹ بھی اسی طرح کے میڈیم متعارف کرانے پر کام کر رہے ہیں۔

پاڈکاسٹ اور براہ راست آڈیو نسل پرستی، غلط معلومات اور انتہا پسندانہ مواد کا ایک ذریعہ رہا ہے۔ روایتی سوشل میڈیا پوسٹس کے مقابلے میں براہ راست آڈیو کو معتدل کرنا خاصا مشکل ہے۔ اس بارے میں فیس بک کا ، جس نے اپریل میں آڈیو اسٹریمز کو آگے بڑھانے کے اپنے آڈیو منصوبوں کا اعلان کیا ہے ، کہنا ہے کہ اس کے قواعد براہ راست آڈیو اور پاڈکاسٹوں پر بھی لاگو ہوتے ہیں اور کوئی بھی شخص ناجائز مواد کی اطلاع دے سکتا ہے۔مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم ان تمام چیزوں پر کام کر رہی ہےتقریبا 1000 افراد اس مقصد کے لئے کمپنی میں موجود ہیں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ اپنی پالیسیوں کو نافذ کرنے کے لئے کے وہ براہ راست آڈیو روم کے اختتام کے بعد بھی اس براہ راست آڈیو کو برقرار رکھ سکتا ہے ،اور انسانی منتظمین کے علاوہ مشین دونوں ہی ماڈریشن کریں گے۔

XS
SM
MD
LG