رسائی کے لنکس

انسٹاگرام ناراض انفلوئینسرز کو منانے کے لیے نئے فیچر متعارف کروائے گا


انسٹاگرام ایسے ٹولز یعنی نئی سہولیات پر کام کر رہا ہے جو تخلیق کاروں کو پلیٹ فارم پر زیادہ سے زیادہ رقم کمانے میں مدد فراہم کریں گے۔
انسٹاگرام ایسے ٹولز یعنی نئی سہولیات پر کام کر رہا ہے جو تخلیق کاروں کو پلیٹ فارم پر زیادہ سے زیادہ رقم کمانے میں مدد فراہم کریں گے۔

منگل کے روز اپنے "کریئٹر ویک" کی پہلی آن لائن تقریب کے دوران انسٹاگرام نے اپنے کچھ ناراض انفلوئینسرز یعنی انسٹاگرام پر ہزاروں یا لاکھوں کی تعداد میں فالورز رکھنے والے صارفین کو منانے کے لئے متعدد نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے جو کئی مہینوں سے اس پلیٹ فارم اور اس کی پالیسیوں کے بارے میں شکایات کر رہے ہیں اور ان کے بقول یہ پالیسیاں ان کے کاروبار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

بہت سارے انفلوئینسرز کو یہ شکایت ہے کہ ان کے بقول ان کا مواد ان کے فالوورز تک صحیح طور پر نہیں پہنچ رہا ہے۔

انسٹاگرام کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی پریس ریلیز میں، کمپنی کا کہنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ انسٹاگرام اور فیس بک تخلیق کاروں کو اپنی کہانی سنانے، پڑھنے اور زندگی گزارنے کے لئے ایک "ہوم بیس" یا سہولت کار کا کام کریں۔ چاہے وہ ابھی شروعات کر رہے ہوں یا اپنے کاروبار کو مزید آگے بڑھا رہے ہوں۔

تقریب میں سب سے بڑا اعلان خود فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کی طرف سے ہوا۔ زکربرگ نے اعلان کیا کے انسٹاگرام ایسے ٹولز یعنی نئی سہولیات پر کام کر رہا ہے جو تخلیق کاروں کو پلیٹ فارم پر زیادہ سے زیادہ رقم کمانے میں مدد فراہم کریں گے۔

زکربرگ نے انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری کو بتایا کہ انسٹاگرام ایک ایسے فیچر پر کام کرنا شروع کر رہا ہے جو تخلیق کاروں کو خریداری کے لئے لوگوں کو ترغیب کرنے پر کمیشن کمانے کا موقع فراہم کرے گا۔

انسٹاگرام ان ٹولز پر بھی کام کر رہا ہے جو انفلوئینسرز کو اپنی ذاتی پروفائلز کے ذریعہ مصنوعات کو براہ راست فروخت کرنے اور ایپ کے ذریعے نئی دکانیں لگانے کا موقع فراہم کریں گے۔ انسٹاگرام کو امید ہے کہ اس سے ان تخلیق کاروں کے لئے آسانی ہو جائے گی جو پہلے سے ہی اپنا سامان فروخت کرتے ہیں یا ایسا کرنا شروع کرنا چاہتے ہیں۔

آخر میں کہا گیا ہے کہ "ہم انسٹاگرام لائیو اور فیس بک پر بیج استعمال کرنے والے تخلیق کاروں کو کچھ سنگ میل عبور کرنے کے لئے اضافی رقم کمانے کے لئے مزید طریقے بھی شامل کر رہے ہیں۔

انوکھا احتجاج: انسٹاگرام پر رقص کی 300 وڈیوز شائع
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:37 0:00

یہ تمام اعلانات انسٹاگرام کے ناراض انفلوئینسرز کو منانے کے لئے سامنے آئے ہیں، جن میں سے بہت سے لوگوں نے اپنے کاروبار کو ایپ پر چلانے میں دشواری اور انسٹاگرام کی جانب سے بقول ان کے تعاون نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

کریئٹر ویک کے یہ تمام نئے اقدامات ’کنٹینٹ کرئیٹر‘ یعنی مواد کی تخلیق کرنے والوں کے بہتر کریئر کی تشکیل میں مدد دینے کی کمپنی کی وسیع تر کاوشوں کا ایک بڑا حصہ ہیں۔ چاہے تو کنٹینٹ کیریئٹرز برانڈز کے ساتھ منسلک ہو کر کام کریں، اپنی تحریروں کا معاوضہ طے کریں یا اپنے مداحوں سے پیسے کمائیں۔ انسٹاگرام کی پریس ریلیز میں کنٹینٹ کیریئٹرز کو اُن کے اہداف کے حصول کے لیے درست ٹولز کے مجموعے کی فراہمی کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG