رسائی کے لنکس

مائیکروسافٹ کی چار سال بعد پھر موبائل فون بزنس میں انٹری


مائیکروسافٹ نے بدھ کو اپنے نئے موبائل فون 'سرفیس ڈیوو' کے لے آرڈرز لینا شروع کر دیے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے بدھ کو اپنے نئے موبائل فون 'سرفیس ڈیوو' کے لے آرڈرز لینا شروع کر دیے ہیں۔

مائیکرو سافٹ نے چار سال بعد ایک بار پھر اسمارٹ فون بنانا شروع کر دیے ہیں۔

مائیکروسافٹ نے بدھ کو اپنے نئے موبائل فون 'سرفیس ڈیوو' کے لیے آرڈرز لینا شروع کر دیے ہیں۔ اس موبائل فون میں دو اسکرینز ہیں جب کہ اس میں آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ ہے۔

اس موبائل فون کی قیمت 1399 ڈالرز ہے جب کہ مائیکروسافٹ اس کی ترسیل رواں برس ستمبر سے شروع کرے گی۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق یہ انتہائی مہنگا موبائل فون اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ متاثرین اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔

تاہم یہ موبائل فون ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہا ہے جب کرونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی صورتِ حال اچھی نہیں ہے اور بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مائیکروسافٹ کمپنی اپنی نئی موبائل ڈیوائس کو دیگر موبائل فونز کے مقابلے میں زیادہ کار آمد قرار دے رہی ہے۔

اس نئے موبائل فون کی دو اسکرینز کے ذریعے صارفین ملٹی ٹاسکنگ آسانی سے کر سکیں گے جب ایک وقت میں دو ایپلی کیشنز یا ویب پیجز بھی کھول سکیں گے۔

مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) ستیہ نادیلا نے 'سرفیس ڈیوو' کے استعمال کی اہمیت بتانے کے لیے موبائل فون کی ایک اسکرین پر آن لائن کتاب کھولی اور دوسری پر اس سے نوٹس لیتے ہوئے دکھایا۔

واضح رہے کہ سام سنگ بھی دو اسکرین والا فولڈنگ موبائل متعارف کرا چکا ہے تاہم اس کی اسکرین ایک ہی تھی جو درمیان سے فولڈ ہو جاتی تھی۔

مائیکروسافٹ کا کمپیوٹرز کے ساتھ ساتھ نیا موبائل فون متعارف کرانا ایک بار پھر موبائل فون بزنس میں واپسی کا آغاز ہے۔ مائیکروسافٹ نے موبائل فون کمپنی 'نوکیا' خرید کر کچھ وقت کے لیے موبائل فونز بنائے تھے تاہم اس کو اپنا 'ونڈوز' آپریٹنگ سسٹم موبائل فونز میں منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایپل اور گوگل کو اس سے قبل ہی اپنے آپریٹنگ سسٹمز کی وجہ سے مارکیٹ پر غلبہ حاصل تھا۔ تاہم اب مائیکروسافٹ کے گوگل یعنی ڈیوو کی مدد سے متعارف کیے گئے فون سے واضح ہو رہا ہے کہ یہ انڈرائیڈ ایپس کو سپورٹ کرے گا۔

تاہم ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ کرونا وائرس کے باعث خراب معاشی حالات میں کتنے صارفین اس مہنگے موبائل فون کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔

موبائل فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے رواں برس ہی اپنے نئے گلیکسی فون متعارف کرائے ہیں جن کی قیمت ایک ہزار سے 1300 ڈالرز تک ہے۔

البتہ ایپل نے رواں برس اپریل میں انتہائی سستا آئی فون پیش کیا تھا جس کی قیمت 400 ڈالرز تک تھی۔

گوگل بھی سستا پکسل فون 350 ڈالرز تک فراہم کر رہا ہے جس میں وہ تمام فیچرز موجود ہیں جو اس کے مہنگے موبائل فونز میں ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG