رسائی کے لنکس

مشی گن عدالت شوٹنگ میں تین افراد ہلاک: پولیس ذرائع


مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو افراد عدالت کے بیلفس تھے، جب کہ تیسرا شخص حملہ آور تھا

امریکہ کی شمالی ریاست، مشی گن کی عدالت کی عمارت میں گولیاں چلنے کے واقعے میں، حکام کے مطابق، کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو افراد عدالت کے بیلفس تھے، جب کہ تیسرا شخص حملہ آور تھا۔

برائن کاؤنٹی کی خدمات پر مامور عدالت کے گرد اِس وقت ناکہ لگا ہوا ہے۔

مشی گن کے گورنر رِک شنائڈر نے کہا ہے کہ ریاست کی پولیس نے جائے واردات کو محفوظ کر لیا ہے۔

متعدد شہریوں کو بھی اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔ گرینڈ ریپڈس کے قریبی شہر سے موصول ہونے والی ٹیلی ویژن اطلاعات میں شیرف پال بیلی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حملہ آور قیدی ہے، جو زیر حراست تھا۔

بیلی نے شوٹنگ کو ’’بیان سے باہر‘‘ واقعہ قرار دیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ محکمہٴ پولیس اس معاملے کی چھان بین کر رہا ہے، آیا گولیاں چلنے کا محرک کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG