میکسیکو کے عہدے داروں نے کہاہے کہ ریاست غیریرو میں سپاہیوں نے منگل کے روز ایک بڑی قبر دریافت کی جس میں کم ازکم 17 نعشیں دفن تھیں۔
حکام کا کہناہے کہ وہ بحرالکاہل کے ساحلی قصبے سین میگل ٹوٹولاپن میں اس سلسلے میں تفشیی کارروائی کررہے ہیں۔
میکسیکو کے حکام نے بتایا کہ جس علاقے سے نعشیں برآمد ہوئی ہیں وہاں حالیہ عرصے میں منشیات کے حریف گروہوں کے درمیان تشدد کے واقعات میں ہوا ہے۔
2006ء کے آخر میں فلپ کالڈرن کے میکسیکو کے صدر بننے کے بعد منشیات کے گروپوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے سے اب تک ملک میں 34 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
صدر کارلڈرن نے منشیات کے گروہوں کے قلع قمع کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کیے ہیں۔