رسائی کے لنکس

امریکہ: میموریل ڈے تقریبات میں لوگوں کی بھرپور شرکت


دن کی نسبت سے، واشنگٹن کے قریب آرلنگٹن کی ’نیشنل سیمیٹری‘ اور متعدد دیگر قومی قبرستانوں پر رضاکاروں نے ہر فوجی کی قبر پر چھوٹے چھوٹے امریکی جھنڈے لہرائے

پیر کے روز، امریکہ کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کی یاد میں ’میموریل ڈے‘ منایا جا رہا ہے۔

’میوریل ڈے‘ کی یہ تعطیل ہر سال مئی کے آخری پیر کو منائی جاتی ہے، جِس دِن فوجیوں کی قبروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں اور ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے امریکی مرد اور خواتین فوجیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔


اس دن کی تقریبات کا آغاز ایک روز قبل یعنی اتوار کو ہی ہو جاتا ہے۔ یہ تقریبات واشنگٹن ڈی سی میں ملک بھر سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کے ایک جلوس سے شروع ہوا، جسے ’رولنگ تھنڈر ‘کہا جاتا ہے۔



موٹر سائیکل سوار، فوجیوں سے متعلق مسائل پر آواز اُٹھاتے ہیں اور افواج کے اُن ارکان کی یاد منائی جاتی ہے جنھوں نے ملک کے دفاع کے لیے جانیں قربان کیں۔

یہ ایک سالانہ تقریب ہے جس کا آغاز 1988ء میں ہوا۔ اِس کا مقصد جنگ میں ہلاک و زخمی ہونے والے جنگی قیدیوں یا لاپتہ ہونے والے قیدیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہوتا ہے۔

اِس دن کی نسبت سے، واشنگٹن کے قریب آرلنگٹن کی ’نیشنل سیمیٹری‘ اور متعدد دیگر قومی قبرستانوں پر رضاکاروں نے ہر فوجی کی قبر پر چھوٹے چھوٹے امریکی جھنڈے لہرائے۔

آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

please wait

No media source currently available

0:00 0:00:00 0:00
XS
SM
MD
LG