رسائی کے لنکس

امریکہ میں میموریل ڈے کی تقریبات


امریکہ میں میموریل ڈے کی تقریبات
امریکہ میں میموریل ڈے کی تقریبات

امریکہ میں ہر سال مئی کے آخری پیر کو ان فوجیوں کی یاد میں منانے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے وطن کے دفاع اور آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یا وہ زخمی اور لاپتا ہوگئے تھے۔ اس موقع پر ملک بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب ریٹائرڈ فوجیوں کا موٹر سائیکلوں کا جلوس ہوتاہے جو واشنگٹن کی اہم شاہراہوں پر گشت کرتاہے۔

صدر اوباما نے میموریل ڈے موقع پر واشنگٹن کے قریب آرلنگٹن کے فوجی قبرستان میں امریکہ کے لئے قربانیاں دینے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں حب الوطنی کی ایک نہ ٹوٹنے والی زنجیرقرار دیا ۔ ان کا کہناتھا کہ یہ میرے لئے بڑی عزت اور ذمے داری کی بات ہے کہ میں دنیا کی بہترین فوج کا کمانڈر انچیف ہوں۔

واشنگٹن میں ہر سال کی طرح میموریل ڈے کے موقع پر موٹر سائیکل پر سوار ہزاروں افراد نے رولنگ تھنڈر نام کی سالانہ ریلی میں شرکت کی اور جنگوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ان فوجیوں کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی جو ویتنام سمیت دوسری امریکی جنگوں میں لا پتا ہوگئے تھے ۔

مئی کی آخری پیر کو منایا جانے والا میموریل ڈے ان فوجیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جو امریکہ کے لئے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں دے چکے ہیں ۔صرف افغانستان میں دو ہزار ایک سے اب تک 14 سو امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG