دفاعی چیمپیئن بھارت 109 رنز سے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
جمعرات کو میلبورن میں دوسرے کوارٹر فائنلز میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔
ابتدائی بلے باز روہت شرما نے تین چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے شاندار 137 رنز بنائے جب کہ سریش رائنا 65 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے تین، جب کہ مشرفی مرتضیٰ، روبیل حسین اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 45 اوورز میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بھارتی باؤلروں نے حریف بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور اپنی ٹیم کو کرکٹ کے اس میگا ایونٹ میں ناقابل تسخیر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
یادوو نے چار، محمد شامی اور جدیجہ نے دو، دو جب کہ موہت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔
روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔