رسائی کے لنکس

دہشت گرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں: جِم میٹس


امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ’’یہ واضح کرنے کے لیے آیا ہمیں کیا کرنا ہے؛ تمام ملکوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں ہمارا مشترکہ دشمن دہشت گرد ہوتے ہیں۔۔ اور ہم اِسے گفتگو کا بنیادی جزو بناتے ہیں‘‘

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو اور چیرمین جوائنٹ چیفز آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفرڈ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

یہ بات وزیر دفاع نے جوائنٹ چیفز آف اسٹاف کے ہمراہ پینٹاگان میں بدھ کے روز اخباری بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔

اُن سے سوال کیا گیا آیا وزیر خارجہ کے ہمراہ وہ بھارت کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

جیمز میٹس نے کہا کہ ’’جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے، وزیر خارجہ اور چیرمین (جوائنٹ چیفز آف اسٹاف) اسلام آباد جا رہے ہیں جہاں اُن کی نئی حکومت کے ساتھ ملاقات ہوگی، جو اب اپنے فرائض سنبھال چکی ہے‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’یہ بات بلکل واضح کرنے کے لیے آیا ہمیں کیا کرنا ہے؛ تمام ملکوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں ہمارا مشترکہ دشمن دہشت گرد ہوتے ہیں۔۔ اور ہم اِسے گفتگو کا بنیادی جزو بناتے ہیں‘‘۔

XS
SM
MD
LG