رسائی کے لنکس

امریکہ: بھنگ کو خطرناک ترین منشیات کی فہرست سے نکالنے کی سفارش


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز نے بھنگ کے بارے میں پالیسی پر، ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) کو ایک سفارش پیش کی ہے جسے بھنگ پر وفاقی پابندیوں کو کم کرنے کی جانب پہلا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے وزیر زیویر بیکرا نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر ) پر کہا کہ "ہم نے اعداد و شمار اور سائنس پر عمل کرتے ہوئے، صدر جو بائیڈن کی اس درخواست کا جواب دیا ہے کہ بھنگ کے بارے میں نئی سفارشات سامنے لائی جائیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے کہ سائنسی تشخیص مکمل ہو اور اسے تیزی سے شیئر کیا جائے۔"

سینیٹ کے اکثریتی رہنما ڈیمو کریٹ چک شومر نے ایک بیان میں کہا کہ ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز نے سفارش کی تھی کہ بھنگ کو شیڈول I سے نکال کر شیڈول III کے تحت آنے والے مادوں میں منتقل کیا جائے۔ "

چک شومر کا مزید کہنا تھا کہ ایچ ایچ ایس نے درست کام کیا ہے، لہذٰا انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کو اس سفارش پر عمل کرنا چاہیے تاکہ بھنگ کے سخت قوانین سے ہونے والے نقصان کو بہت حد تک کم کیا جا سکے۔"

بھنگ رکھنے کے جرم میں بیس سال قید کاٹنے والا شخص
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:19 0:00

بھنگ کو شیڈول I سے نکال کر، شیڈول III کے تحت لانے کے نتیجے میں اس کے کسی کی ملکیت میں ہونے پر فوجداری سزاؤں کو کم یا ممکنہ طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

فی الحال بھنگ کی درجہ بندی ہیروئن کے ساتھ شیڈول I کی منشیات میں کی گئی ہے۔

ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے مطابق، شیڈول I منشیات "فی الحال امریکہ میں طبی استعمال کے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔"

صدر بائیڈن نے اکتوبر 2022 میں نظرثانی کی درخواست کی تھی جب انہوں نے وفاقی قانون کے تحت محض "بھنگ " قبضے" میں ہونے کے جرم میں سزا یافتہ ہزاروں امریکیوں کو معافی دی تھی۔

سینیٹ کی مالیاتی کمیٹی کے ڈیمو کریٹ چیئرمین رون وائیڈن نے ایک بیان جاری کیا جس میں بھنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ "تاہم ایچ ایچ ایس کی جانب سے بھنگ کو شیڈول III کی ڈرگ میں شامل کرنے کی سفارش غیر ضروری نہیں ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اگر محکمہ صحت کی سفارش پر عمل درآمد ہو جاتا ہے، تو یہ ایک ایسی قوم کے لیے ایک تاریخی قدم ہو گا جس کی بھنگ کے بارے میں پالیسیاں حقیقت سے دور ہیں۔ "

بھنگ کا پاکستان میں استعمال عام، کیا مسائل جنم لے رہے ہیں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:16 0:00

بلومبرگ نیوز نے سب سے پہلے ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کی سفارش کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے رد عمل میں، غیر منافع بخش ادارے امریکی کینابیس کونسل نے کہا: "ہم آج کی خبروں کا پرجوش خیر مقدم کرتے ہیں۔ ری شیڈولنگ کے فوائد کی ایک وسیع رینج ہو گی جن میں فوجداری نظام انصاف کے لیے یہ اشارہ شامل ہے کہ بھنگ اس کے لیے کم ترجیح ہے اور اس سے بھنگ کی صنعت کو ایک اہم معاشی لائف لائن فراہم ہو گی۔"

امریکہ میں بھنگ کے قبضے میں ہونے پر دی جانے والی سخت سزاؤں پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی جاتی ہے یہ قوانین غیر سفید فام افراد کو زیادہ نشانہ بناتے ہیں۔

اس خبر کے لیے معلومات خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' سے لی گئی ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG