رسائی کے لنکس

مانچسٹر پریڈ: پہلی بار پاکستانی دستے کی شرکت


مانچسٹر پریڈ میں پہلی بار پاکستانی کمیونٹی کو حصہ لینے کا موقع دیا گیا تھا جبکہ پریڈ میں حصہ لینے والے 2000 افراد نے دنیا کی 80 سے زائد قومیتوں کے تہذیبی اور ثوقافتی ورثے کو پیش کیا ۔

برطانیہ کے صنعتی شہر مانچسٹر میں گذشتہ ہفتے سال کے سب سے بڑے سالانہ جشن' مانچسٹر ڈے پریڈ ' کا اہتمام کیا گیا۔ رواں برس منعقد کی جانے والی چوتھی مانچسٹر پریڈ کو اب تک کی سب سے بڑی پریڈ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد نے شرکت کی ۔

مانچسٹرپریڈ میں پہلی بار پاکستانی کمیونٹی کو حصہ لینے کا موقع دیا گیا تھا جبکہ پریڈ میں حصہ لینے والے 2000 افراد نے دنیا کی 80 سے زائد قومیتوں کی تہذیبی اور ثوقافتی ورثے کو پیش کیا ۔
مانچسٹر پریڈ کا اہتمام 'مانچسٹر سٹی کونسل' اور 'واک دا پلنک' کی جانب سے کیا گیا تھا اس برس مانچسٹرپریڈ کو ’وش یو ور ہیر!‘ کا عنوان دیا گیا تھا۔

پریڈ کی قیادت فوجیوں کے ایک دستے کی جانب سے کی گئی جنھوں نے ڈرمر 'لی رگبی' کو خراج ِعقیدت پیش کیا۔ پریڈ کے دیگرشرکاء میں مختلف کمیونٹی کے سرکردہ افراد، فلاحی اداروں کے رضا کار، ایمرجنسی اداروں کے ورکرز کی جانب سے بھی مانچسٹر شہر کو سلام پیش کیا گیا۔

ساوتھ ایشین دستے کی قیادت سابقہ پاکستانی قونصلر جنرل چوہدری صلاح الدین نے کی جبکہ دستے میں انڈین اور پاکستانی شرکاء نے ایک ساتھ ملکر پر فارم کیا اس دستے کے انتطامات کی ذمہ داری 'مانچسٹر پیس گروپ' کی تھی دستے میں شامل '۔مانچسٹر اسکول آف موس' کے بچوں نے ڈھول اور ڈانڈیا پر عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی دستےمیں برطانوی نژاد پاکستانی آرٹسٹ یاسر اختر نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو بکھیرا اور اپنے کئی ہٹ گانے 'آجا بلیے' ، 'چھن چھن کر دی ونگا تیریاں' ، اور 'ذرا من کو دیکھنا صورت نہ دیکھنا' گا کر لوگوں سے ڈھیروں داد وصول کی وہیں ان کے بھنگڑا سونگز نے گوروں کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔
اس موقع پر 'امانی اسٹوڈیوز' کی جانب سے پاکستانی ڈریس ڈیزائنرز کے عروسی ملبوسات میں خوبصورت ماڈلز تنزیلہ، شفا خان، ارجن سنگھ، شبانہ جنجوعہ، سمیرا نے کیٹ واک کی اور ایشین ثقافت کو دولہا اور دلہن کے روایتی ملبوسات کے ذریعے پیش کیا جبکہ اس تقریب کو رومی زیڈ نے بڑی مہارت سے فلم بند کیا۔

یاسر اختر نے 'وی او اے' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، ’مانچسٹر پریڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے ایک اعزاز ہے جہاں تک میرے تجربے کی بات ہے تو ، یقینا یہ ایک نیا تجربہ تھا اب تک تو میں اسٹیج پر پرفارمنس دیتا رہاہوں لیکن چلتے چلتے ہزاروں کے مجمع کو اپنے ساتھ انگیج رکھتے ہوئے پرفارمنس دینا میرے لیے ایک دلچسپ اور یادگار تجربہ بن گیا ہے ۔ وہاں موجود ہزاروں افراد میرے گانوں پر جھوم رہے تھے وہ بھی جنھیں میری زبان سمجھ میں نہیں آرہی تھی انھوں نے بھی میرے گانوں کو انجوائے کیا غرض پاکستانی دستے میں شامل ماڈلز کے عروسی ملبوسات،ڈھول اور بھنگڑا نے وہاں موجود لوگوں کو بے حد متاثر کیا۔‘

​ مانچسٹر سٹی سینٹر میں رنگ برنگے پیراہن ، آرٹ کے نمونے ، بلند اشکال والے کیریکٹر اور طرح طرح کے حیرت انگیز کمالات اور رقص و موسیقی سے بھری شام نے ایک جیتےجاگتے مانچسٹرشہر کی تصویر کشی کی ، وہیں یہاں بسنے والی مختلف قومیتوں کے ثقافتی رنگوں سے تقریب کی اصل روح 'کاش تم یہاں ہوتے!‘ میں جان پڑ گئی۔
XS
SM
MD
LG