رسائی کے لنکس

ملائیشیا: کشتی ڈوبنے سے 21 افراد لاپتہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کشتی پر زیادہ سے زیادہ 74 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی لیکن اس پر اس سے کہیں زیادہ افراد سوار تھے۔

ملائیشیا میں ایک کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 21 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ دو افتادہ جزیرہ بورنیو کے علاقے میں اس کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور یہ دوران سفر دریا میں الٹ گئی۔

پولیس حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کشتی پر زیادہ سے زیادہ 74 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی لیکن اس پر اس سے کہیں زیادہ افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق منگل کو دریائے راجانگ میں چٹان سے ٹکرانے کے بعد یہ الٹ گئی۔

مسافروں میں سے زیادہ تر کو قریبی دیہات کے لوگوں نے بچا لیا اور کچھ تیر کر کنارے تک پہنچ گئے۔

اب بھی خدشہ ہے کہ متعدد افراد کشتی میں پھنسے ہوئے ہیں جن کی مدد کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG