رسائی کے لنکس

ورون، سوناکشی اور جیکولین کی’موجودگی‘ میں مائرہ خان ایوارڈ جیت گئیں


ساوٴتھ ایشیا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سراہنے کے لئے ’مصالحہ ایوارڈز‘ کی رنگا رنگ تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں بالی وڈ اور پاکستانی فلم وٹی وی کے اسٹارز نے شرکت کر کے چار چاند لگا دئیے

اپنی بے ساختہ اداکاری اور گلیمرس اسٹائل سے پاکستانی اور بھارتی پرستاروں کے دل جیتنے والی اداکارہ مائرہ خان نے فلم ’بن روئے‘ میں بہترین اداکاری پر ’مصالحہ ایوارڈ 2015‘ جیت کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ساوٴتھ ایشیا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سراہنے کے لئے ’مصالحہ ایوارڈز‘ کی رنگا رنگ تقریب دبئی میں منعقد ہوئی، جس میں بالی وڈ اور پاکستانی فلم وٹی وی کے اسٹارز نے شرکت کر کے چار چاند لگا دئیے۔

مائرہ خان نے ایوارڈ قبول کرنے کے بعد اپنی تقریر میں کہا ’آج اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر میں پاکستانی سینما کی نمائندگی کر رہی ہوں جو خوشی کی بات ہے۔‘

’ڈان نیوز‘ اور ’ایکسپریس ٹریبون‘ کے مطابق، مائرہ خان کے ساتھ ساتھ فرحان سعید نے نصرت فتح علی خان کی قوالی ’ہلکا ہلکا سرور۔۔۔‘ عمدہ انداز میں پیش کرکے محفل لوٹ لی۔

فرحا ن سعید کو ’موسٹ پرامیسنگ سنگر‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ورون دھون کو بہترین اداکار کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔ سوناکشی سنہا کی انرجی سے بھرپور پرفارمنس پر تقریب کے شرکا جھوم اٹھے جبکہ جیکولین فرننڈس نے ’اسٹائل آئیکون ایوارڈ‘ اپنے نام کیا۔

مائرہ خان مصالحہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی آرٹسٹ نہیں۔گزشتہ سال سونم کپور کے ساتھ فلم ’خوبصورت‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے فواد خان کو بہترین بالی وڈ ڈبیو کا ایوارڈ ملا تھا اور عمیمہ ملک کوپاکستانی سینما کی ’بریک تھرو پرفارمر‘ کس ایوارڈ دیا گیا تھا۔

تقریب میں فریحہ الطاف، صنم سعید اور دیگر پاکستانی اسٹارز نے بھی شرکت کی۔

XS
SM
MD
LG