رسائی کے لنکس

ترکی میں زلزلے سے 29 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ ملاتیا کے علاقے میں کوئی بھی شخص ملبے تلے نہیں ہے۔ البتہ ایلازہ میں 30 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملاتیا کے علاقے میں کوئی بھی شخص ملبے تلے نہیں ہے۔ البتہ ایلازہ میں 30 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ترکی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے سے کم سے کم 29 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔

ترکی میں ہنگامی صورتِ حال اور آفات سے نمٹنے والے محکمے کے مطابق زلزلہ مشرقی صوبہ ایلازہ میں سیوریس کے قصبے میں آیا۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 30 افراد کے ملبے تلے موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت جمعے کی شب آٹھ بج کر 55 منٹ پر آیا۔ خیال رہے کہ ترکی کا شمار دُنیا کے اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں زلزلے زیادہ آتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملاتیا کے علاقے میں کوئی بھی شخص ملبے تلے نہیں ہے۔ البتہ ایلازہ میں 30 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ترکی میں اس سے قبل 1999 میں آنے والے خوفناک زلزلے میں 17 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس زلزلے میں استنبول میں بھی ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حکام نے آفٹر شاکس کے پیش نظر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ عمارتوں سے دُور رہیں۔ زلزلے کے بعد لوگ اپنے گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔

ملاتیا کے علاقے میں اسکول، کھیلوں کے میدان اور گیسٹ ہاؤسز کو زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG