رسائی کے لنکس

جاپان میں 6.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری


جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیدو میں گزشتہ سال ستمبر میں زلزلے سے شہری املاک کو نقصان پہنچا۔ 6 ستبمر 2018
جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیدو میں گزشتہ سال ستمبر میں زلزلے سے شہری املاک کو نقصان پہنچا۔ 6 ستبمر 2018

جاپان کے شمال مغربی حصوں کو ایک طاقت ور زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 تھی۔

اسیوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

جاپان کے موسمیات کے ادارے نے کہا ہے کہ منگل کو آنے والے زلزلے کی شدت کا اندازہ 6.8 لگایا گیا ہے، جس کا مرکز مغربی ساحلی علاقے یاماگاتا سے تقریباً 30 میل جنوب مغرب میں ساکاتا شہر کے قریب تھا۔

جب کہ امریکہ کے زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 6.4 بتائی ہے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز سطح سمندر سے تقریباً 6 میل گہرائی میں تھا۔ اس نوعیت کے زلزلوں سے زمین کی سطح پر زیادہ نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

جاپانی موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان آ سکتا ہے جس کی لہروں کی بلندی کا تخمینہ تقریباً ایک میٹر لگایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG