رسائی کے لنکس

جاپان میں 6.6 شدت کا زلزلہ


اس زلزلے کے سبب جوہری پلانٹس کو کسی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، البتہ ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے بعد 40 ہزار گھروں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

جاپان کے مغرب میں جمعہ کو طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت 6.6 بتائی گئی، جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اس زلزلے کے سبب ملک کے مغرب میں واقع شہر گیوراوشی میں بعض افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

لیکن اس زلزلے کے سبب جوہری پلانٹس کو کسی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، البتہ ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے بعد 40 ہزار گھروں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کے سبب زمین سرکنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اس لیے مغربی علاقوں میں لوگوں کو احتیاط برتنے کا کہا گیا۔

اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید بعد از زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

جاپان میں زلزلے معمول ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ یہ ملک سب سے ’متحرک سسمک زون‘ پر واقع ہے۔

اپریل میں جاپان کے جنوب میں 7.3 شدت کے زلزکے کے سبب 20 افرد ہلاک اور ایک ہزار زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG