رسائی کے لنکس

قذافی فورسز نے جنگی جرائم کیے ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل


قذافی فورسز نے جنگی جرائم کیے ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
قذافی فورسز نے جنگی جرائم کیے ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہناہے صدر معمر قذافی کی وفادار فوج ، لیبیا کے شہرمصراتہ میں ممکنہ طورپر جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔

جمعے کے روز ایمنسٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں نے مصراتہ میں بھاری توپ خانے، راکٹوں ، کلسٹر بموں ، اور نشانے باندھ کر گولی مارنے کی کارروائیوں میں غیر قانونی طور پر شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔

ایمنسٹی کی ایک عہدے دار دونا لیتا رویرا کا کہناہے کہ مصراتہ کے شہریوں پربے رحمانہ حملے کیے گئے، جس سے سینکڑوں ہلاکتیں ہوئیں۔

ایک اور خبر کے مطابق فرانس نے جمعے کے روز کہا ہے کہ اس نے لیبیا کے 14 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے کہہ دیاہے۔ جب کہ اس سے ایک روز قبل برطانیہ نے لیبیا کے دوعہدے دارروں کو ملک سے نکلنے کا حکم دیا تھا۔

فرانس کی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ مسٹر قذافی کے حامی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا گیا ہے۔ اور انہیں ملک چھوڑنے کے لیے 48 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق روس نے ایک بار پھر لیبیا میں کسی زمینی فوجی کارروائی کی مخالفت کی ہے

XS
SM
MD
LG