رسائی کے لنکس

لیبیامیں ملک گیر’یوم غضب‘ مظاہروں کا اعلان


لیبیامیں ملک گیر’یوم غضب‘ مظاہروں کا اعلان
لیبیامیں ملک گیر’یوم غضب‘ مظاہروں کا اعلان

لیبیامیں حزب مخالف نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔

اپوزیشن رہنماؤں اور حقوق انسانی کے لیبیائی گروپوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’فیس بُک‘پر ان مظاہروں کو ”یوم غضب“قرار دیا ہے۔حکوت کے مخالفین کو تیونس اور مصر میں حالیہ ہفتوں کی عوامی تحاریک سے، جن کے نتیجے میں وہاں کے آمر حکمرانوں کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا، حوصلہ ملا ہے۔

حزب مخالف کی ایک ویب سائٹ ’لیبیا ال یوم‘ کے مطابق بیدہ میں بدھ کو ہونے والے مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔دوسرے بڑے شہر بن غازی میں سینکڑوں افرادصدر قذافی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور ان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

عینی شاہدین اور مقامی میڈیا کا کہناہے کہ یہ مظاہرین حکومت کے ایک سخت ناقد وکیل کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں جس کے بارے میں ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسے رہا کردیا گیا ہے۔

لیبیا کے راہنما معمر قذافی ایک فوجی بغاوت کے ذریعے مغرب کی حمایت یافتہ بادشاہت کا تختہ الٹ کر 1969ء میں اقتدار میں آئے تھے۔

XS
SM
MD
LG