رسائی کے لنکس

سرت کا مرکز عبوری قومی کونسل کے قبضے میں


سرت کا مرکز عبوری قومی کونسل کے قبضے میں
سرت کا مرکز عبوری قومی کونسل کے قبضے میں

لیبیا کی عبوری حکومت کی حامی فورسز کا کہنا ہے کہ نہ اُنھوں نے سابق رہنما معمر قذافی کے آبائی شہر سرت میں اہم عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

عبوری قومی کونسل (این ٹی سی) سے منسلک مسلح افراد نے اتوار کو بتایا کہ شہر کا کنونشن سنٹر اُن کے کنٹرول میں ہے جسے قذافی کے وفادار اپنی کارروائیوں کے لیے مرکزی اڈے کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

ہفتہ کو این ٹی سی کی حامی فورسز کو سرت میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران دور مار رائفلوں سے لیس چھپ کر گولی چلانے والوں یعنی ’سنائیپرز‘ کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ ریت کے طوفان نے بھی اُن کی پیش قدمی کو متاثر کیا۔

سرت دارالحکومت طرابلس سے 360 کلو میٹر مشرق میں واقع ہے جو طویل عرصے سے مسٹر قذافی کی حمایت کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔

عبوری حکومت کے حامی گزشتہ تین ہفتوں سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش میں مصروف تھے۔

XS
SM
MD
LG