رسائی کے لنکس

قذافی کے وفادار جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی، ساحلی شہر بن جواد پر قبضہ


قذافی کے وفادار جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی، ساحلی شہر بن جواد پر قبضہ
قذافی کے وفادار جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی، ساحلی شہر بن جواد پر قبضہ

لیبیا میں قذافی مخالف افواج نے کہا ہے کہ اُنھوں نے معمر قذافی کے وفادار جنگجوؤں کے ساتھ کئی روز کی لڑائی کے بعد ساحلی شہر بن جواد پر قبضہ کر لیا ہے۔

قذافی مخالف افواج کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے اتوار کے روز اِس شہر پر قبضہ کیا جو دارالحکومت طرابلس کے مشرق میں تقریباً 250کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔

باغیوں نے کہا ہے کہ اُنھوں نے مسٹر قذافی کے آبائی شہر سرطے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہاں قبائلی لیڈروں سے پُر امن طور پر ہتھیار ڈال دینے کے لیے بات چیت ہورہی ہے۔

سرطے کو ایک ایسے مقام کے طور پر خیال کیا جاتا ہے جہاں ممکن ہے سابق لیڈر روپوش ہوں۔ مخالف افواج کے طرابلس پر قبضے کے بعد اُنھیں نہیں دیکھا گیا۔

ریڈ کراس کا ایک بحری جہاز شہر کے لیے امدادی اشیا کے ساتھ طرابلس بندرگاہ میں داخل ہوا ہے۔

طرابلس میں ’ وائس آف امریکہ‘ کے ایک نمائندے کا کہنا ہے کہ شہر میں ادویات، پینے کےپانی اور دوسری بنیادی ضروریات کی چیزوں کی قلت ہے۔

اِسی دوران انسانی حقوق کے علمبرداروں کا کہنا ہے کہ شہادتوں سے معلوم ہوا ہے کہ قذافی افواج نے کم سے کم 17قیدیوں کو ہلاک کردیا اور درجنوں شہریوں کو بھی ہلاک کردیا ہے۔

XS
SM
MD
LG