رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ ، 13ہلاک


کرم ایجنسی میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ ، 13ہلاک
کرم ایجنسی میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ ، 13ہلاک

پشاور اور قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے مرکزی قصبے پاڑہ چنار کے درمیان سفر کرنے والی سافر گاڑیوں پر نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے کم ازکم 13 افرا د ہلاک ہو گئے۔ مقامی عہدیداروں کے مطابق یہ حملہ ہنگو کے قریب نیم قبائلی علاقے میں بگن کے مقام پر ہوا ۔

حکام اور مقامی قبائلیوں کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے مسافروں سے بھری ایک گاڑی کو اغواء بھی کرلیا ہے ۔ ہنگوسے ملحقہ قبائلی علاقے کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اقلیتی شیعہ برادری کے لیے پشاور اور پاڑہ چنار کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر آمد ورفت تقریباً تین سال تک معطل رہی ۔ اس سال جنوری کے اواخر میں ایک امن معاہدے کے بعد اس سڑک کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھولا گیا۔

پاڑہ چنار اور پشاور کے درمیان سفر کرنے والے شعیہ برادری کے افراد کے تحفظ کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں لیکن امن معاہدے کے بعد اہل تشیع کی گاڑیوں پرتین حملوں میں 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

ان حملوں سے جنوری میں ہونے والے امن معاہدے کا وجود بظاہر خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ ایک روز قبل اسی شاہراہ پر ہنگو ضلع کے علاقے دوآبہ میں تھانے پر خودکش حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہو ئے تھے۔


XS
SM
MD
LG