رسائی کے لنکس

کلبھوشن مکمل طور پر صحت مند ہیں، میڈیکل رپورٹ


کلبھوشن یادیو، فائل فوٹو
کلبھوشن یادیو، فائل فوٹو

علی رانا

پاکستانی حکام کی حراست میں موجود مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی میڈٰیکل رپورٹ بھی ان کی اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران میڈیا کو جاری کی جانے والی یہ میڈیکل رپورٹ سعودی جرمن اسپتال دبئی کے ڈاکٹر جوہنیس نیلسن کی طرف سے22 دسمبر کو تیار کی گئی ہے جس کی مطابق مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو جن کی عمر 48سال ہے اور وہ اس وقت بہترین صحت کے ساتھ ہیں۔

کلھوشن کا میڈیکل سرٹیفیک
کلھوشن کا میڈیکل سرٹیفیک

جاری کردہ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن کے والد کو ہائی بلڈ پریشر،سٹروک اور استھما کا مرض لاحق ہے لیکن والدہ کوکوئی طبی مسئلہ نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادیو کو کوئی بھی مرض نہیں ہے اور وہ جسمانی اورذہنی طور پر بالکل فٹ ہیں۔ ان کی دل کی دھڑکن معمول کے مطابق ہے۔ دوران چیک اپ ان کی ای سی جی کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ پیٹ کا الٹراساؤنڈ، سینے کا ایکسرے، معمول کے لیبارٹری ٹیسٹ، ہیپاٹائٹس، شوگر، ایچ آئی وی اور یورین کے ٹیسٹ لیے گئے جو سب کے سب نارمل ہیں۔

رپورٹ کے آخر میں سمری دی گئی ہے جس میں لکھا ہے کہ مسٹر کلبھوشن بہترین صحت کے ساتھ ہیں اور ان جسم کے کسی عضو کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے، ان کی ذہنی حالت بہترین ہے۔

کلبھوشن کی صحت کی سمری
کلبھوشن کی صحت کی سمری

22دسمبر کو تیار ہونے والی یہ رپورٹ سعودی جرمن اسپتال دبئی کی ہے جس کا پتہ البشرا 3 ،حیسہ سٹریٹ، شیخ زیاد روڈ بالمقابل امریکن سکول آف دبئی، دبئی متحدہ عرب امارات لکھا ہے۔

دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی کہ آیا کہ کلبھوشن یادیو کو اس اسپتال میں چیک کے لیے لے جایا گیا یا پھر ان کی کسی ٹیم نے ان کا پاکستان میں کسی مقام پر معائنہ کیا ہے۔

رپورٹ کے آخری صفحہ پر جو مہر لگائی گئی ہے اس میں ڈاکٹر جوہنسین نیلسن سپیشلسٹ ارتھوپیڈکس کے ساتھ ڈی ایچ اے تو لکھا نظر

XS
SM
MD
LG