رسائی کے لنکس

پاکستان روانہ ہونےسےقبل، کرشنا کی بھارتی قیادت سے ملاقاتیں


ایس ایم کرشنا
ایس ایم کرشنا

بھارتی وزیرِ خارجہ ایس ایم کرشنا نےاپنےپاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سےمذاکرات کی غرض سےاسلام آباد کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونے سے قبل لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں قائدینِ حزبِ اختلاف سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقات کے دوران اُنھوں نے سشما سوراج اور ارون جیٹلی کو پاکستان کے ساتھ بھارت کی امن مساعی کی اطلاع دی اور اُنھیں اعتماد میں لینے کی کوشش کی۔

اِس کےعلاوہ اُنھوں نے وزیرِ اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ اور حکمراں اتحاد کی چیرپرسن سونیا گاندھی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم سے ملاقات میں ایس ایم کرشنا نے اُن اشوز پر تبادلہٴ خیال کیا جو پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں زیرِ بحث آنے والے ہیں، جب کہ سونیا گاندھی کو اُنھوں نے مجورزہ مذاکرات کے بارے میں بتایا اور اُنھیں حکومت کے اقدامات کی تفصیلات سے باخبر کیا۔

وزیرِ خارجہ دونوںملکوں کے مابین اعتماد کی کمی کو دور کرنے کے مقصد سے ہونے والے مذاکرات کے لیے بدھ کے روز دہلی سے روانہ ہوں گے۔

اِس دورے سے قبل دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے تھمپو میں ملاقات کی اور باہمی اعتماد کے فقدان کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ممبئی حملوں کے بعد بھارتی وزیرِ خارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

سمجھا جاتا ہے کہ وہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG