رسائی کے لنکس

شمالی کوریا اپنا جارحانہ رویہ ترک کرے: صدر اوباما


شمالی کوریا اپنا جارحانہ رویہ ترک کرے: صدر اوباما
شمالی کوریا اپنا جارحانہ رویہ ترک کرے: صدر اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے جمعرات کے روز شمالی کوریا کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے لازمی طورپر جنوبی کوریا کے خلاف جارحانہ رویہ ختم کرنا چاہیے اوربین الاقوامی امداد کی توقع رکھنے سے قبل اسے اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو روکنا ہوگا۔

امریکی صدر براک اوباما نے جمعرات کے روز شمالی کوریا کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے لازمی طورپر جنوبی کوریا کے خلاف جارحانہ رویہ ختم کرنا چاہیے اوربین الاقوامی امداد کی توقع رکھنے سے قبل اسے اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو روکنا ہوگا۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ شمالی کوریا نے جوہری طورپر غیر مسلح ہونے میں اپنی غیررضامندی دکھائی ہے اور خود کو اشتعال انگیز کارروائیوں میں مصروف رکھا ہے ، یہ چیزیں اسے بین الاقوامی برداری میں تنہائی کی طرف لے جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری ترقی کے پروگرام پر چھ ملکی مذاکرات شروع کرنے کا مناسب وقت ہے مگر ابھی تک اس کمیونسٹ ملک نے جوہری طور پر مستقلاً غیر مسلح ہونے کی سمت آگے بڑھنے کے لیے کسی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

امریکی صدر نے یہ تبصرے میں سیؤل میں عالمی معاشی قوتوں کے راہنماؤں کی جی -20 کانفرنس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تنہائی کا شکار شمالی کوریا جوہری طورپر غیر مسلح ہونے کے لیے تیار ہو تو امریکہ، جنوبی کوریا اور دوسرے ممالک، شمالی کوریا میں بڑے پیمانے پر موجود غربت سے نمٹنے کے لیے اسے دیر پا معاونت فراہم کرسکتے ہیں۔

شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر چھ فریقی مذاکرات فی الحال تعطل کاشکار ہیں ، ان کے دوبارہ شروع ہونے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اس سال مارچ میں جنوبی کوریا کا ایک جنگی بحری جہاز کا ڈبونا تھا جس میں 46 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ ایک بین الاقوامی تفتیش سے ظاہر ہواتھا کہ اس بحری جہاز کو شمالی کوریا نے تارپیڈو کے ذریعے ڈبویا تھا، تاہم شمالی کوریا میں اس واقعہ میں کسی بھی طرح ملوث ہونے سے انکار کرتا ہے۔

پیانگ یانگ حکومت نے اپریل 2009ء میں مذاکرات کو چھوڑ دیاتھا اور اس کے ایک مہینے کے بعد اپنا دوسرا جوہری تجربہ کیاتھا۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی کوریا، امریکہ، چین، جاپان اور روس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات میں شریک ہونے کے لیے تیار ہے۔

مگر صدر اوباما نے جمعرات کے روز کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کی جانب سے اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو ختم کرنے کے کسی فیصلہ کن عمل کے بغیر مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

XS
SM
MD
LG