رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا باشندہ ملک چھوڑ کر جنوبی کوریا میں داخل


شمالی کوریا کا باشندہ ملک چھوڑ کر جنوبی کوریا میں داخل
شمالی کوریا کا باشندہ ملک چھوڑ کر جنوبی کوریا میں داخل

جنوبی کوریا میں حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک شہری دونوں ملکوں کے درمیان سرحد عبور کرکے جنوبی کوریا میں داخل ہو گیا ہے۔

نیشنل انٹیلی جنس سروس نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی دوپہر دارالحکومت سیول سے تقریباً 120 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔

سرحد عبور کرنے والے شخص کی عمر 30 برس سے کم بتائی جاتی ہے اور جنوبی کوریا کے حکام اس سے تفتیش کر رہے ہیں تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اپنا ملک ترک کرنے والے شمالی کوریا کے باشندوں کی اکثریت چین میں داخل ہونے کے بعد جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے راستے جنوبی کوریا پہنچتی ہے۔

جنوبی کوریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ 1953ء میں کوریائی جنگ کے خاتمے کے بعد 20 ہزار سے زائد افراد شمالی کوریا سے بھاگ کر جنوبی کوریا آ چکے ہیں۔ دونوں ملکوں نے تاحال کسی امن معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG