جنوبی کوریا کی ایک فلاحی تنظیم نے جمعہ کو 180 ٹن آٹا شمالی کوریا کے حوالے کیا، شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ال کی موت کے بعد پڑوسی ملک کی طرف سے اس کے لیے یہ پہلی امدادی کھیپ تھی۔
’کوریا پیس فاؤنڈیشن‘ کے نمائندے آٹے سے لدے آٹھ ٹرکوں کے ساتھ انتہائی سخت سکیورٹی والے بارڈر سے شمالی کوریا میں داخل ہوئے۔
یہ خوراک مغربی صوبے میں پرائمری اسکولوں اور نو عمر بچوں کے لیے قائم تعلیمی اداروں کو فراہم کی جائے گی۔
فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے کہا کہ اس کے دو نمائندے ہفتہ کے روز تک شمالی کوریا میں ہی رکیں گے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ امداد مستحق افراد تک پہنچے۔