رسائی کے لنکس

،دھوبی گھاٹ، کی موسیقی ہالی ووڈ کے موسیقار کے ہاتھوں


آسکر انعام یافتہ موسیقار گوستاوو سینٹاؤلالا
آسکر انعام یافتہ موسیقار گوستاوو سینٹاؤلالا

فلم دھوبی گھاٹ میں عامر ایک پینٹر کا کردار کررہے ہیں جو کہ گنجان مسلم آبادی والے بھنڈی بازار علاقے میں رہتا ہے جب کہ پرتیک اِس فلم میں دھوبی کے مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے

بالی وڈ ہیرو عامر خان کی اہلیہ کِرن راؤ نے اپنی پہلی فلم ’دھوبی گھاٹ’ کی موسیقی کے لیے ہالی وڈ کے نامور آسکریافتہ موسیقار گوستاوو سنٹاؤ لالا کو سائن کیا ہے۔ خیال رہے کہ بطور ہدایت کار دھوبی گھاٹ کِرن کی پہلی فلم ہے۔ اور بروک بیک ماؤن ٹین، موٹر سائیکل ڈائریز اور بابیل جیسی ہٹ فلموں کے لیے موسیقی تیار کرچکے گوستاوو کو سائن کرکے کِرن نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی پہلی فلم کے ساتھ کوئی چانس لینا نہیں چاہتیں۔

کِرن نے خود اِس خبر کی تصدیق کی ہے کہ دو بار آسکر جیت چکے 57 سالہ موسیقار گوستاوہ گذشتہ چار دنوں سے ممبئی میں ہیں۔ فلم دھوبی گھاٹ کی کہانی میں ممبئی جیسے بھاگتے دوڑتے شہر کی اہمیت کو سمجھنے کے بعد گوستاوہ اِس وقت ممبئی کے اہم مقامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تاکہ وہ موسیقی تیار کرنے سے قبل شہر کی نبض کو پہچان سکیں۔

فلم دھوبی گھاٹ میں عامر کے علاوہ پرتیک ببر اہم کردار کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ فلم کی عکس بندی مکمل ہوچکی ہے اور فلم پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔ اِس سال کے آخر میں یہ فلم نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم دھوبی گھاٹ میں عامر ایک پینٹر کا کردار کررہے ہیں جو کہ گنجان مسلم آبادی والے بھنڈی بازار علاقے میں رہتا ہے جب کہ پرتیک اِس فلم میں دھوبی کے مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔ کِرن اِس سے قبل فلمساز آشوتوش گواریکر کے لیے لگان اور سودیس جیسی سپرہٹ فلموں میں بطور معاون ہدایت کار کام کرچکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG