رسائی کے لنکس

اغواشدہ کرنل امام کی حکومت کو دھمکی


ریٹائرڈ کرنل امام
ریٹائرڈ کرنل امام

پاکستانی خفیہ ادارے کے ایک مغوی سابق عہدے دار نے حکومتِ پاکستان سےمطالبہ کیا ہے کہ شدت پسندوں سے اُن کی بازیابی کے لیےاقدامات کیے جائیں۔

خبررساں ادارے کو جاری کی گئی ایک وِڈیو میں سلطان امیر تارڑ، جنِھیں کرنل امام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے دھمکی دی ہے کہ اگر انتہا پسند گروپ لشکرِ جھنگوی العالمی سے اُن کی رہائی کے مذاکرات نہیں کیے گئےتو وہ حکومت کی کمزوریوں سے پردہ اٹھا دیں گے۔

کرنل امام ، خفیہ ادارے’آئی ایس آئی، کے ایک اور سابق عہدے دار خالد خواجہ اور ایک صحافی، مارچ میں ملک کے شمال مغربی علاقے سے لاپتا ہوگئے تھے۔ اپریل کے اواخر میں خالدخواجہ کی لاش شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے سے ملی تھی۔ صحافی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

یہ واضح نہیں کہ پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ کام کرنے والے سابق عہدے دار وں کا قبائلی علاقے میں کس غرض سے جانا ہوا، لیکن بتایا جاتا ہے کہ وہ دہشت گردی کے بارے میں دستاویزی فلم بنانے میں صحافی کی مدد کر رہے تھے۔

ایشین ٹائگرز نامی ایک غیر معروف شدت پسند گروپ نے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی اور 160انتہا پسندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

دونوں، خواجہ اور کرنل امام کے لیے مشہور تھا کہ وہ شدت پسندوں کےلیے ہمدردیاں رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG