رسائی کے لنکس

کیری اتوار سے دورہٴ مشرق وسطیٰ کا آغاز کریں گے: محکمہٴ خارجہ


فائل
فائل

محکمہٴ خارجہ کے ترجمان، جان کِربی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اپنے سہ روزہ دورے میں کیری اسرائیل، مغربی کنارے اور متحدہ عرب امارات جائیں گے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری اتوار کے روز مشرق وسطیٰ کے سفر کا آغاز کریں گے، جس دوران وہ اسرائیل فلسطین تشدد، داعش دہشت گرد گروپ اور شام کے تنازعے پر دھیان مرکوز رکھیں گے۔

محکمہٴ خارجہ کے ترجمان، جان کِربی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اپنے سہ روزہ دورے میں کیری اسرائیل، مغربی کنارے اور متحدہ عرب امارات قیام کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب، یروشلم اور رملہ میں کیری باہمی اور علاقائی سکیورٹی کے معاملات پر گفتگو کریں گے، جس میں شام اور داعش بھی شامل ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ابو ظہبی میں قیام کے دوران، وہ باہمی اور علاقائی سیاسی اور سلامتی کے امور پر گفتگو کریں گے۔

کیری نے ایک برس سے زائد عرصہ قبل اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

ستمبر میں شروع ہونے والی تشدد کی لہر کے دوران، 15 اسرائیلی اور کم از کم 86 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں، جب فلسطینی مضافات میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ اسرائیل مشرقی یروشلم کے مقدس مقام کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہتا ہے، جسے مسلمان اور یہودی یکساں طور پر متبرک مقام قرار دیتے ہیں۔

اسرائیل مستقل طور پر اِن افواہوں کو رد کرتا آیا ہے اور کشیدگی پر اکسانے کا الزام فلسطینی رہنماؤں پر عائد کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG